تیسرا ٹیسٹ ڈریسنگ روم کے دروازے کوٹھوکرمارنے پر اسٹوکس کے اخراج کا خدشہ

بین اسٹوکس کو کم از کم ایجبسٹن میں انگلینڈ کو ان کی خدمات سے محروم رہنا پڑ سکتا ہے۔


Sports Desk July 27, 2016
بین اسٹوکس کو کم از کم ایجبسٹن میں انگلینڈ کو ان کی خدمات سے محروم رہنا پڑ سکتا ہے۔ فوٹو: اے ایف پی

لاہور: انجری کا شکار انگلش آل رائونڈربین اسٹوکس کے تیسرے ٹیسٹ سے باہر ہونے کا خدشہ ہوگیا،اولڈ ٹریفورڈ میں میچ کے چوتھے روز دائیں پنڈلی میں تکلیف کے بعد میدان سے باہر جانے والے کرکٹرمئی میں سری لنکا کیخلاف میچ میں زخمی ہوئے تھے۔

بائیں گھٹنے کاآپریشن کرانے پر ان کا پاکستان سے دوسرے ٹیسٹ میں کم بیک ہوا لیکن اچھی کارکردگی دکھانے کے بعد ایک بار پھر انجرڈ ہوکر میدان سے باہر چلے گئے، مایوسی میں انھوں نے ڈریسنگ روم کے دروازے کو ٹھوکر بھی ماردی، 25سالہ آل رائونڈر کے ٹیسٹ سیریز میں کھیلنے کا زیادہ امکان نہیں، کم از کم ایجبسٹن میں انگلینڈ کو ان کی خدمات سے محروم رہنا پڑ سکتا ہے۔

فی الحال اسٹوکس کی اسکین رپورٹ کا انتظار کیا جارہا ہے، متبادل کے طور میزبان ٹیم میں اسٹیون فن، جیک بال اور مارک وڈ میں سے کسی ایک کو شامل کیا جاسکتا ہے، اس سے قبل بین اسٹوکس یواے ای میں کندھے کی انجری کا شکار ہوئے تھے، آل رائونڈر 9ماہ میں تیسری بار فٹنس مسائل کے باعث انٹرنیشنل کرکٹ سے دور ہوئے۔

مقبول خبریں