5 سال گزرگئے بینظیرکے قتل کیس کا فیصلہ نہ ہوسکا

تفتیشی ٹیم نے گواہان کی شارٹ لسٹنگ کر لی 115 میںسے اب صرف50گواہ پیش کیے جائیں گے


Qaiser Sherazi December 03, 2012
تفتیشی ٹیم نے گواہان کی شارٹ لسٹنگ کر لی 115 میںسے اب صرف50گواہ پیش کیے جائیں گے.فوٹو: فائل

DUBAI: ملک کی پہلی خاتون وزیراعظم محترمہ بینظیربھٹوشہادت کی5ویں برسی قریب آگئی، 27دسمبر2007ء کوسابق وزیراعظم کولیاقت باغ میں شہید کردیاگیاتھا۔

پیپلزپارٹی کی حکومت ہونے کے باوجود5 سال میںشہیدکے مقدمہ کافیصلہ نہ ہوسکا،مقدمہ4سال 11ماہ3دن سے انسداددہشتگردی کی خصوصی عدالت نمبر1راولپنڈی میںزیرسماعت ہے،کل115سرکاری گواہان ہیں جبکہ اب تک صرف16گواہان کے بیان ریکارڈ کیے جاسکے ہیںان میں سے2گواہان پر جرح باقی ہے،مقدمہ کے تفتیشی آفیسر کا5ماہ قبل تبادلہ کیاگیا مگرابھی تک کوئی نیاتفتیشی آفیسرتعینات نہیں کیاجاسکا،مقدمے کی سماعت بہت سست ہے ، اکثر ملزمان کے وکلا غیرحاضررہتے ہیں۔

سینئرپراسیکیوٹرچوہدری ذوالفقارعلی نے ایکسپریس کوبتایاکہ تفتیشی ٹیم نے گواہان کی شارٹ لسٹنگ کر لی 115 میںسے اب صرف50گواہ پیش کیے جائیں گے،ہمارے گواہان ہر تاریخ پرآتے ہیںمگرملزمان کے وکلاء دستیاب نہیںہوتے یہی تاخیرکی واحدوجہ ہے،سابق صدراگر پیش نہ ہوئے تو ان کے خلاف انسداددہشت گردی ایکٹ کی سیکشن 11 ایل کے تحت غیرحاضری کی بنیاد پرسماعت کرنے کی بھی درخواست دائرکرینگے۔

مقبول خبریں