سلمان اورکترینہ ایک تھا ٹائیگرکے سیکیوئل میں پھرایک ساتھ

فلم کا سیکوئل وہیں سے شروع کیا جائے گا جہاں پہلی فلم کا آخری منظرختم ہوا تھا


ویب ڈیسک August 13, 2016
علی عباس ظفر کترینہ کیف کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا بھی اظہار کرچکے ہیں: فوٹو: فائل

بالی ووڈ انڈسٹری کو زبردست بلاک بسٹربزنس دینے والی فلم "ایک تھا ٹائیگر" کا سیکیول بنانے کی تیاریاں کی جارہی ہیں جب کہ فلم میں 4 سال بعد ایک بار پھردبنگ سلمان خان اورباربی ڈول کترینہ کیف جلوہ گرہوں گے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ انڈسٹری میں 2012 میں ریلیز ہونے والی فلم "ایک تھا ٹائیگر" کے سیکوئل بنانے کی تیاریاں تیزی سے ہورہی ہیں تاہم فلم میں 4 سال بعد ایک بار پھردبنگ سلمان خان اورباربی ڈول کترینہ کیف جلوہ گرہوں گے، جہاں فلم کا نام "اب ٹائیگرزندہ ہے" رکھا گیا ہے جب کہ فلم کا سیکوئل بھی وہیں سے شروع کیا جائے گا جہاں پہلی فلم کا آخری منظرختم ہوا تھا۔

فلم "ایک تھا ٹائیگر" پہلی فلم ہے جس میں اداکاراورہدایتکارکبیرخان پہلی بارایک ساتھ آئے تھے جب کہ فلم "ایک تھا ٹائیگر"سال 2012 میں سب سے زیادہ بزنس دینے والی فلم قرارپائی تھی، جس کے وہ سلمان خان کے ساتھ متعدد بلاک بسٹر فلمیں دے چکے ہیں، تاہم اب سیکیوئل کی ہدایتکاری کبیرخان کے بجائے فلم سلطان کے ہدایتکار"علی عباس ظفر" یش راج بینرزتلے کریں گے۔

دوسری جانب ہدایتکارعلی عباس ظفر کترینہ کیف کے بہترین دوست بھی سمجھے جاتے ہیں جب کہ وہ اداکارہ کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا بھی اظہار کرچکے ہیں جہاں انہیں لگتا ہے کہ وہ اوراداکارہ مل کربہترین کام کرسکتے ہیں جب کہ اس موقعے سے بہتران کے لیے کوئی اورموقع نہیں ہوسکتا کیونکہ اداکارہ کترینہ بھی ہدایتکارعلی عباس ظفر کے ساتھ کام کرنے کی خواہشمند ہیں۔

مقبول خبریں