ٹیسٹ کرکٹ پاکستانی حکمرانی کا سورج طلوع ہونے لگا

نمبر ون ٹیم کے اعزاز پرمہرتصدیق ثبت ہونے میں دو روز باقی، ڈرا میچ کا انتظار


Sports Desk August 21, 2016
نمبر ون ٹیم کے اعزاز پرمہرتصدیق ثبت ہونے میں دو روز باقی، ڈرا میچ کا انتظار۔ فوٹو: فائل

KARACHI: ٹیسٹ کرکٹ پر پاکستانی حکمرانی کا سورج طلوع ہونے لگا، نمبر ون ٹیم کے اعزاز پر مہر تصدیق ثبت ہونے میں دو روز باقی ہیں، ویسٹ انڈیز اور بھارت کے درمیان بارش سے متاثرہ تیسرا ٹیسٹ ڈرا ہوتے ہی گرین کیپس تاریخ میں پہلی بار رینکنگ میں ٹاپ پر پہنچ جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پورٹ آف اسپین میں ویسٹ انڈیز اور بھارت کے درمیان چوتھا ٹیسٹ بارش سے جتنا متاثر ہورہا ہے اتنا ہی پاکستان کے نمبر ون ٹیسٹ ٹیم بننے کے امکانات روشن ہوتے جارہے ہیں۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرے روز کا کھیل بھی بارش اور گیلی آؤٹ فیلڈکی نذر ہوگیا تھا، ابتدائی روز صرف 22 اوورز کا کھیل ہوسکا تھا جس میں میزبان سائیڈ نے 2 وکٹ پر 62 رنز بنائے تھے، موجودہ صورتحال میں میچ کا نتیجہ ڈرا کی صورت میں ہی برآمد ہوتا دکھائی دے رہا اور پاکستان کو بھی اسی کی ہی ضرورت ہے، اگر یہ میچ بے نتیجہ رہا تو ٹیسٹ رینکنگ میں دوسرے نمبر پر موجود پاکستان بھارت سے ٹاپ پوزیشن چھین لے گا، موجودہ رینکنگ میں یہ پہلا موقع ہوگا جب گرین کیپس ٹاپ پوزیشن پر فائز ہوں گے۔

مقبول خبریں