ٹی 20 وکٹوں کی ففٹی سہیل تنویر پاکستان کے چوتھے بولر بن گئے

سہیل تنویر سے قبل شاہد آفریدی، عمر گل اور سعید اجمل یہ اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔


Sports Desk September 25, 2016
سہیل تنویر سے قبل شاہد آفریدی، عمر گل اور سعید اجمل یہ اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔ فوٹو: اے ایف پی

سہیل تنویر ٹوئنٹی 20 انٹرنیشنلز میں وکٹوں کی ففٹی مکمل کرنے والے پاکستان کے چوتھے بولر بن گئے۔

انھوں نے ہفتے کی شب دوسرے میچ میں ویسٹ انڈیز کے لوئس کو آئوٹ کرکے یہ اعزاز حاصل کیا۔ ان سے قبل شاہد آفریدی، عمر گل اور سعید اجمل یہ اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔

اسی میچ میں شعیب ملک ٹوئنٹی 20 کرکٹ میں 1500 رنز بنانے والے تیسرے پاکستانی بن گئے۔ ان سے قبل صرف محمد حفیظ اور عمر اکمل ہی یہ سنگ میل عبور کر پائے ہیں، شعیب نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 37 کی اننگز کھیل کر کیریئر کا مجموعی اسکور ایک ہزار 502 کرلیا ہے۔

مقبول خبریں