آئندہ سال ماس ٹرانزٹ منصوبے پر کام شروع ہوجائیگا گورنر

رینجرز اور پولیس جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بلا تفریق کارروائیوں میں مصروف ہے


Staff Reporter December 14, 2012
گورنر سندھ نے کہاکہ صو بے میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں. فوٹو: فائل

گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہاہے کہ آئندہ سال2013 ء میں کراچی کے ماس ٹرانزٹ منصوبے پر کام شروع ہوجائے گا۔

انھوں نے کہا کہ برسوں سے زیر التوا اس منصوبے کو عملی صورت دینے کے لیے ابتدائی کام تکمیل کے آخری مراحل میں ہے،اس منصوبے میں بس ریپڈ ٹرانزٹ سسٹم ، مونو ریل ، سرکلر ریلوے وغیرہ شامل ہیں،ماس ٹرانزٹ کی تکمیل سے شہر میں ٹرانسپورٹ کی جدید سہولیات دستیاب ہوسکیں گی او ر آمد ورفت میں لوگوں کو آسانی ہوگی، وہ گورنر ہائوس میں پاکستان نیوی وار کالج لاہور کے تحت جاری 42 ویں پی این اسٹاف کو رس کے شرکا سے بات چیت کررہے تھے۔

گورنر سندھ نے کہاکہ صو بے میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں ، حکومت نے سرمایہ کاری کے لیے پر امن ماحول فراہم کرنے کے لیے اہم اقدامات اٹھائیں ہیں ، کراچی ملک کا اقتصادی حب ہے بعض عناصر اس شہر میں افرا تفری پیدا کرکے ملکی معیشت کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں،حکومت نے جرائم کی روک تھام کے لیے شہر کے مختلف علاقوں میں 100 سے زائد نگراں کیمرے نصب کیے ہیں۔

06

کراچی چیمبر آ ف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے وفد سے ملاقات کے دوران گورنر سندھ عشرت العباد خان نے کہا ہے کہ پولیس اور رینجرز جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا تفریق کارروائیوں میں مصروف ہے اور پولیس نے دہشت گردوں سمیت بھتہ خور اور جرائم پیشہ افراد کی ایک بڑی تعداد کو گرفتار کیا ہے جس کے بعد جرائم پیشہ افراد ری ایکشن کرتے ہوئے تاجر برادری سمیت دیگر مقامات پر حملہ کر رہے ہیں اور خود سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں کو بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں سراج قاسم تیلی نے کہا کہ ہمیں گورنر پر بھروسہ ہے اسی لیے ہم یہاں آتے ہیں وہ وفاق اور صوبے کی سطح پر ہماری نمائندگی کر رہے ہیں ،دریں اثناء کہ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے ٹنڈو محمد خان میں 12سالہ بچے پر تشدد کی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

مقبول خبریں