اشتعال انگیزتقریرکیس بانی ایم کیو ایم کے ایک بارپھرناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

عدالت نے مقدمات کی سماعت 5 نومبر تک ملتوی کردی


ویب ڈیسک October 29, 2016
وسیم اخترکی درخواست ضمانت پرتفتیشی افسر کو 11 بجےطلب کر لیا ہے۔: فوٹو: فائل

انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے اشتعال انگیزتقریرکیس میں بانی ایم کیو ایم، فاروق ستاراورخالد مقبول صدیقی کے ایک بارپھرناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں اشتعال انگیزتقاریرسے متعلق 3 مقدمات کی سماعت ہوئی، عدالت نے وسیم اخترکے 2 مقدمات میں ضمنات کی درخواست پرفیصلہ محفوظ کرلیا جوآج 2 بجے تک سنایا جائے گا جب کہ وسیم اخترکی درخواست ضمانت پرتفتیشی افسرکو11 بجےطلب کر لیا ہے۔

عدالت نے بانی ایم کیو ایم، فاروق ستار، خالد مقبول صدیقی، سلمان مجاہد، رشید گوڈیل، کیف الوری سمیت 50 سے زائد ملزمان کے ایک بار پھرناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے مقدمات کی سماعت 5 نومبرتک ملتوی کردی۔

مقبول خبریں