بچوں کو جنوری سے نمونیا سے بچائوکی ویکسین لگائی جائے گی

ویکسین کو حفاظتی ٹیکہ جات پروگرام میں شامل کرنیکی تقریب گورنر ہاؤس میں ہوگی۔


Staff Reporter December 17, 2012
ویکسین کو حفاظتی ٹیکہ جات پروگرام میں شامل کرنیکی تقریب گورنر ہاؤس میں ہوگی. فوٹو: فائل

ملک میں بچوں کے جاری قومی حفاظتی ٹیکہ جات پروگرام میں نمونیا سے بچاؤ کی حفاظتی ویکسین شامل کرنے کی تقریب جلد ہی گورنر ہاؤس میں منعقدکی جائیگی جس کے بعدبچوں کے قومی پروگرام ای پی آئی میں نمونیا کی ویکسین کا باضابطہ شامل کرکے صوبے کے بچوں کو جنوری سے نمونیا سے بچائوکی ویکسین لگانے کاعمل شروع کردیاجائیگا۔

بچوںکونمونیا کی ویکسین لگانے کیلیے ویکسینٹروں کی تربیت کا عمل بھی مکمل کرلیاگیااورآج عالمی ادارہ صحت کے ماہرین تربیت حاصل کرنے والے ویکسینٹروں کی تربیت کاجائزہ لیں گے، معلوم ہوا ہے کہ بچوں کونمونیا سے بچاؤ کی حفاظتی ویکسین کو پہلی بار بچوں کے قومی پروگرام میں شامل کیاگیا۔

01

نجی شعبے میں نمونیا سے بچاؤ کی ویکسین بہت مہنگی ہونے کی وجہ سے لاکھوں بچے اس حفاظتی ویکسین سے محروم رہتے ہیں اور ان میں سے ہزاروں بچے نمونیاکے مرض کا شکار ہوکر ہر سال زندگی کی بازی ہاررہے تھے تاہم حکومت نے پہلی بار بچوں کو نمونیا سے بچاؤکی ویکسین کوقومی پروگرام میں شامل کیا ہے جو کراچی سمیت صوبے بھر کے بچوں کو جنوری سے لگائی جائیگی۔

مقبول خبریں