کنگ خان نے پریانکا چوپڑا کے لئے کترینہ ،کرینہ اور دپیکا کو رد کردیا

ویب ڈیسک  منگل 18 دسمبر 2012
شاہ رخ خان نے فرح خان کو مشورہ دیا ہے کہ وہ "ہیپی نیو ائیر" کے لئے " پریانکا چوپڑا "کو ان کی ہیروئن بنائیں۔ فوٹو: فائل

شاہ رخ خان نے فرح خان کو مشورہ دیا ہے کہ وہ "ہیپی نیو ائیر" کے لئے " پریانکا چوپڑا "کو ان کی ہیروئن بنائیں۔ فوٹو: فائل

ممبئی: کنگ خان نے پریانکا چوپڑا کے لئے  کترینہ کیف ،کرینہ کپور اور دپیکا پڈوکون کو رد کردیا۔

فلمساز و ہدائتکارہ فرح خان نے اپنی نئی فلم “ہیپی نیو ائیر” کے لئے شاہ رخ خان کو مرکزی کردار کے لئے منتخب کر لیا ہے ، دوسری طرف شاہ رخ خان نے فرح خان کو مشورہ دیا ہے کہ وہ “ہیپی نیو ائیر” کے لئے ” پریانکا چوپڑا “کو ان کی ہیروئن بنائیں۔

فرح خان کی خواہش تھی کہ ان کی فلم کی ہیروئن کترینہ یا کرینہ ہو لیکن کنگ خان نے ان دونوں کے ساتھ کام کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کام کریں گے تو صرف پریانکا کے ساتھ اور کسی کے ساتھ یہ فلم نہیں کرنے والے ہیں ، اطلاعات کے مطابق فرح خان نے کنگ خان کا یہ مطالبہ تسلیم کر لیا ہے ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔