باکسنگ ڈے ٹیسٹ قسمت بھی آسٹریلوی بیٹسمینوں پر مہربان رہی 

وارنر کے خلاف ایل بی ڈبلیو کا ریویو بھی ناکام رہا


Sports Desk December 28, 2016
وارنر کے خلاف ایل بی ڈبلیو کا ریویو بھی ناکام رہا -فوٹو؛ اے ایف پی

KARACHI: باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں قسمت بھی آسٹریلوی بیٹسمینوں پر مہربان رہی جب کہ محمد عامر اور سہیل خان نے 11 اوورز کے ابتدائی سپیل میں شاندار بولنگ سے حریف اوپنرز کو زچ کئے رکھا لیکن اس کے باوجود وکٹ حاصل کرنے سے محروم رہے۔

بیٹسمین پیس اور سوئنگ کے باعث مشکلات سے دوچار رہے لیکن ہر مرتبہ قسمت نے ان کا ساتھ دیا، دو مرتبہ ڈیوڈ وارنر کے بیٹ کا اندرونی کنارہ لیتی ہوئی محمد عامر کی گیند شارٹ لیگ پر کھڑے فیلڈر سے تھوڑا آگے گر گئی، وارنر کے خلاف ایل بی ڈبلیو کا ریویو بھی ناکام رہا، سہیل خان کی بال پر میٹ رنشا کا کیچ پہلی سلپ میں کھڑے فیلڈر سے فاصلے پر گرا جو تھاما نہ جا سکا۔ سہیل خان اور محمد عامر کی کئی شاندار اوپنرز کی سمجھ میں نہ آ سکیں لیکن خوش قسمتی سے وہ اپنی وکٹیں بچانے میں کامیاب رہے۔

مقبول خبریں