حقیقی زندگی کو خوبصورت بنانے کے لیے کوشاں ہوں، ریما

شوبز رپورٹر  منگل 24 جنوری 2017
پاکستان آنا جانا لگا رہے گا مگریہاں سے واپس جاتے ہوئے بہت اداس ہو جاتی ہوں، ریما۔ فوٹو: فائل

پاکستان آنا جانا لگا رہے گا مگریہاں سے واپس جاتے ہوئے بہت اداس ہو جاتی ہوں، ریما۔ فوٹو: فائل

 لاہور: معروف اداکارہ ریما نے کہا ہے کہ فلموں میں بہت سے کردار ادا کیے اوراپنی بہترین پرفارمنس سے ان میں حقیقت کے رنگ بھی بھرے لیکن اب حقیقی زندگی کومزید خوبصورت کرنے کے لیے جوکچھ ضروری ہے اس پرعمل پیرا اور کوشاں ہوں۔ لیکن اس کے ساتھ ساتھ بطور پروڈیوسر اور ہدایتکارہ کام کرتی رہوں اوراپنی فلموں کے ذریعے نئے ٹیلنٹ کو متعارف کراؤں گی۔

ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے ادکارہ ریما نے کہا کہ پاکستان میرا وطن ہے، اس نے مجھے پہچان دی اوراسی کی وجہ سے آج پوری دنیا میں لوگ مجھے ریما خان کے نام سے جانتے ہیں۔ اس لیے پاکستان آنا جانا لگا رہے گا مگریہاں سے واپس جاتے ہوئے بہت اداس ہو جاتی ہوں۔ انھوں نے کہا کہ بطورمیزبان بھی کچھ کام کیا اورمستقبل میں بھی اسی طرح اپنی صلاحیتوں کے بل پرکام کرتی دکھائی دوں گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔