اسرائیل: سیاہ فام شخص کی بزرگ خاتون سے زیادتی پر احتجاج

اے ایف پی  بدھ 2 جنوری 2013
ہزاروں افریقی تارکین وطن کو اسرائیل سے بے دخل کردیا جائے گا، نتن یاہو. فوٹو: فائل

ہزاروں افریقی تارکین وطن کو اسرائیل سے بے دخل کردیا جائے گا، نتن یاہو. فوٹو: فائل

تل ابیب: اریٹیریا کے سیاہ فام شخص کی ایک 83سالہ خاتون سے زیادتی کیخلاف تل ابیب کے مضافات میں تقریباً 150افراد نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

ممبر پارلیمنٹ مائیکل بین اری اور 22 جنوری کے الیکشن میںاسٹرینتھ ٹو اسرائیل پارٹی کے 2 قدامت پسند امیدواروں کی قیادت میں مظاہرین نے ایک خستہ حال بس ٹرمنل کے قریب واقع ٹوٹی پھوٹی سڑک پر مارچ کیا۔مظاہرین نے سوڈان اور دیگر ممالک کے سیاہ فام تارکین وطن کو اسرائیل سے بے دخل کرنے کا مطالبہ کیا۔ پولیس ترجمان نے خاتون سے زیادتی کی تصدیق کی ہے۔ یہ واقعہ10 روز قبل رونما ہوا تھا ملزم کو واقعے کے 3روز بعد گرفتار کرلیا گیا۔تل ابیب کے مجسٹریٹ نے ملز م کے ریمانڈ میں توسیع کی تو واقعہ منظر عام پر آیا۔

10

اسرائیل کے وزیر اعظم بینجمن نتن یاہونے ایک بیان میں  ہزاروں افریقی تارکین وطن کو اسرائیل سے بے دخل کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ انھوںنے کہا کہ 2012میں 9ہزار سے زائد غیر قانونی تارکین وطن اسرائیل سے واپس جاچکے ہیںجن میں 4ہزار افریقی بھی شامل تھے۔انھوں نے کہا کہ وادی سینااور مصری سرحد پر خاردار تاروں کی باڑھ لگانے سے افریقی تارکین وطن کے اسرائیل میں داخل ہونے کی روک تھام ممکن ہوئی ہے۔2006 کے بعد سے صرف دسمبر2012کے آخری ہفتے میںکسی ایک تارک وطن کو اسرائیل میں داخل نہیں ہونے دیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔