نا اہلی ریفرنسعمران خان کے وکیل کو جواب جمع کرانے کی ہدایت

الیکشن کمیشن نااہلی ریفرنس کی مزید سماعت 15 فروری کو ہوگی


ویب ڈیسک February 01, 2017
عمران خان کے وکیل نعیم بخاری نے جواب جمع کرانے کے لیے الیکشن کمیشن سے وقت مانگ لیا۔ فوٹو : فائل

الیکشن کمیشن نے نا اہلی کیس میں عمران خان کے وکیل کو 15 فروری تک جواب جمع کرانے کی ہدایت کردی ہے۔

الیکشن کمیشن میں چیف الیکشن کمشنر سردار رضا کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے عمران خان کے خلاف نااہلی کی دائر درخواست پر سماعت کی، جس میں عمران خان کی جانب سے نعیم بخاری جب کہ (ن) لیگ کی جانب سے اکرم شیخ الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے، سماعت کے دوران عمران خان کے وکیل نعیم بخاری نے دائر درخواست پر جواب جمع کرانے کے لیے الیکشن کمیشن سے وقت مانگ لیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : عمران خان کی الیکشن کمیشن سے غیرمشروط معافی

چیف الیکشن کمشنر نے عمران خان کے وکیل کی جانب سے وقت مانگے جانے پر 14 فروری تک جواب جمع کرانے کی تجویز دی جس پر (ن) لیگ کے وکیل اکرم شیخ نے کہا کہ 14 فروری کو ویلنٹائن ڈے ہے، چیف الیکشن کمشنر نے اکرم شیخ سے سوال کیا کہ کیا آپ ویلنٹائن ڈے مناتے ہیں جس پر اکرم شیخ نے کہا کہ میں ویلنٹائن ڈے نہیں مناتا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : نا اہلی کیس؛ عمران خان اور جہانگیرترین سے جواب طلب

الیکشن کمیشن نے 15 فروری تک عمران خان کے وکیل کو جواب جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے عمران خان اور جہانگیر ترین کے خلاف اسپیکر ریفرنسز پر سماعت ملتوی کردی۔

مقبول خبریں