سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی سینئر پی آر او ریٹائر ہو گئیں

نمائندہ ایکسپریس  جمعـء 4 جنوری 2013
میڈم فرحت جبیں نے اپنے خطاب میں تقریب کے انعقاد پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ HDA اور بلڈنگ کنٹرول میں گزارے ہوئے وقت کو وہ اپنا سرمایہ حیات تصور کرتی ہیں۔  فوٹو: فائل

میڈم فرحت جبیں نے اپنے خطاب میں تقریب کے انعقاد پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ HDA اور بلڈنگ کنٹرول میں گزارے ہوئے وقت کو وہ اپنا سرمایہ حیات تصور کرتی ہیں۔ فوٹو: فائل

حیدر آباد:  ڈائریکٹر فنانس سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حیدرآباد سید عدنان شاہ بخاری نے کہا ہے کہ ملازمت کا دورانیہ مکمل کرنیوالوں کو محبتوں کے سایہ میں رخصت کرنا قابل تحسین عمل ہے اور ہم اس روایت کو برقرار رکھیں گے۔

وہ جمعرات کو سینئر پبلک ریلیشنز آفیسر فرحت جبیں کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر ڈپٹی سیکریٹری ایچ ڈی اے قاضی ریاض احمد، ڈپٹی ڈائریکٹر بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نوید عاصم، ڈپٹی ڈائریکٹر آڈٹ اینڈ اکائونٹس واسا رحمت اللہ جمالی، سید نزہت علی ناز، اعظم راجپوت، مبارک علی، بلڈنگ کنٹرول کے جملہ افسران اور اہلکاران بھی موجود تھے۔

انھوں نے فرحت جبیں کو بلڈنگ کنٹرول اور HDA میں اعلیٰ پیشہ ورانہ خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے اپنی ملازمت کے دوران ادارہ اور حیدآباد کے عوام کے درمیان تعلق کو مضبوط کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر پیپلز لیبر بیورو HDA خالد حسین قمبرانی نے کہا کہ میڈم فرحت جبیں نے صحافتی ادراک کے ذریعے ادارے کے قابل تشہیر معا ملات سے جس طرح میڈیا کو روشناس کرایا وہ ان کی پیشہ ورانہ اہلیت کی روشن دلیل ہے۔

میڈم فرحت جبیں نے اپنے خطاب میں تقریب کے انعقاد پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ HDA اور بلڈنگ کنٹرول میں گزارے ہوئے وقت کو وہ اپنا سرمایہ حیات تصور کرتی ہیں۔ ملازمت کے اختتام پر جس محبت اور دکھ کے ملے جلے جذبات کے ساتھ انہیں رخصت کیا گیا ہے وہ نا قابل فراموش ہیں۔ قبل ازیں انھوں نے کیک کاٹا۔ اس موقع پر تقریب میں موجود افسران نے انہیں پھولوں کے تحائف بھی پیش کیے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔