ملک بھر میں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری

ویب ڈیسک  ہفتہ 5 جنوری 2013
لاہور میں 4 سے 5 گھنٹے جبکہ فیسکو ریجن میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 16 گھنٹے تک جا پہنچا ہے فوٹو: فائل

لاہور میں 4 سے 5 گھنٹے جبکہ فیسکو ریجن میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 16 گھنٹے تک جا پہنچا ہے فوٹو: فائل

سردیوں میں بھی لوڈشیڈنگ کاعذاب نہ ٹل سکا، ملک بھر میں بجلی کی غیراعلانیہ بندش کا سلسلہ جاری ہے جس سے شہریوں کو شدید مشکلات سے دوچار ہونا پڑ رہا ہے۔

لاہور، فیصل آباد، ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں میں کئی کئی گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کی زندگی اجیرن کر دی ہے۔

لاہور میں 4 سے 5 گھنٹے جبکہ فیسکو ریجن میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 16 گھنٹے تک جا پہنچا ہے، ملتان میں بھی 8 سے 10 گھنٹوں کی اذیت ناک لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کو پریشان کر رکھا ہے۔

پشاورسمیت خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں بھی بجلی کی طویل غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ سے شہریوں کو شدید مشکلات کاسامناہے۔

دوسری جانب سکھر سمیت اندرون سندھ میں بھی بجلی کا بحران بے قابو ہو گیا ہے اور عوام 8 سے 10 گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ کا عذاب سہنے پر مجبور ہیں ، شہریوں نے بجلی بحران کو حکومت کی نا اہلی قرار دیتے ہوئے لوڈ شیڈنگ کے دورانیے میں فی الفور کمی کا مطالبہ کیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔