برطانیہ میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ 5 افراد ہلاک

ہیلی کاپٹر لوٹن سے ڈبلن جاتے ہوئے لاپتہ ہوگیا تھا، پولیس


ویب ڈیسک March 30, 2017
ہیلی کاپٹر لوٹن سے ڈبلن جاتے ہوئے لاپتہ ہوگیا تھا، پولیس۔ فوٹو : فائل

برطانیہ کی خودمختار ریاست ویلز کے شمالی علاقے میں ہیلی کاپٹر گرکر تباہ ہونے کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ہیلی کاپٹر برطانوی علاقے لوٹن سے ڈبلن جاتے ہوئے گزشتہ روز لاپتہ ہوگیا تھا جس کے بعد اس کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا تاہم آج ریاست ویلز کے شمالی پہاڑی علاقے میں ہیلی کاپٹر کے گرنے کی اطلاع ملی جس کے بعد پولیس اور امدادی ٹیموں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : استنبول میں ہیلی کاپٹر گر کرتباہ، 5 افراد ہلاک

پولیس کے مطابق فوری طور پر حادثے سے متعلق کچھ کہنا قبل ازوقت ہوگا تاہم تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ہی اصل وجوہات کا تعین کیا جاسکتا ہے۔

مقبول خبریں