بنگلادیشی کرکٹرز نے بھی بورڈ سے معاوضوں میں اضافے کا مطالبہ کردیا

امید ہے کہ جلد ہی ہمارے معاوضوں میں اضافہ کردیا جائے گا، مشفیق الرحیم


Sports Desk April 11, 2017
امید ہے کہ جلد ہی ہمارے معاوضوں میں اضافہ کردیا جائے گا، مشفیق الرحیم۔ فوٹو : فائل

QUETTA: بنگلادیشی کرکٹرز نے بھی بورڈ سے معاوضوں میں اضافے کا مطالبہ کردیا، پلیئرز کے کنٹریکٹس گزشتہ دسمبر میں ختم ہوچکے تاہم ابھی تک ان سے نئے معاہدے نہیں کیے گئے ہیں۔

ٹیسٹ کپتان مشفیق الرحیم نے کہاکہ ہم سال کے 10 ماہ قومی ٹیم کیساتھ مصروف رہتے ہیں، اس وجہ سے نہ تو مکمل طور پر بی پی ایل میں کھیل پاتے نہ ہی ہمیں ڈھاکا لیگ میں شرکت کا موقع میسر آتا ہے، اس وجہ سے مالی طور پر نقصان اٹھانا پڑتا ہے، سری لنکا میں سیریز کے دوران بورڈ حکام کیساتھ ہم نے یہ معاملہ اٹھایا اور امید ہے کہ جلد ہی ہمارے معاوضوں میں اضافہ کردیا جائے گا۔

مقبول خبریں