برطانیہ 130 آئمہ کا لندن حملہ آوروں کی نماز جنازہ پڑھانے سے انکار

شہر کے وسطی علاقے میں ہونے والی اس کارروائی میں 7 افراد ہلاک ہوگئے تھے


News Agencies June 07, 2017
برطانیہ: 130 آئمہ کا لندن حملہ آوروں کی نماز جنازہ پڑھانے سے انکار فوٹو : فائل

برطانیہ میں 130 آئمہ کے ایک گروپ نے ہفتے کی شب لندن میں دہشت گرد کارروائی کرنے والے حملہ آوروں کی نمازِ جنازہ پڑھانے سے انکار کر دیا۔

شہر کے وسطی علاقے میں ہونے والی اس کارروائی میں 7 افراد ہلاک اور 48 زخمی ہو گئے تھے۔ برطانوی اخبار کے مطابق مذکورہ گروپ نے اپنے بیان میں کہا کہ اخلاقیات کے بنیادی اصول جن کو اسلام کا جوہر شمار کیا جاتا ہے ان کی روشنی میں ہم اس واقعے کا ارتکاب کرنے والوں کی نماز جنازہ ہر گز نہیں پڑھائیں گے۔

مقبول خبریں