یکساں سبز رنگ ہونے پر جنوبی افریقی ٹیم کو پیلے رنگ کی شرٹ پہننا پڑیں

دونوں ٹیموں کی یونیفارم کا رنگ ایک جیسا ہونے کی وجہ سے پروٹیز نے پیلی شرٹس زیب تن کیں


Sports Desk June 08, 2017
دونوں ٹیموں کی یونیفارم کا رنگ ایک جیسا ہونے کی وجہ سے پروٹیز نے پیلی شرٹس زیب تن کیں۔ فوٹو : اے ایف پی

لاہور: چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کیخلاف میچ کیلیے جنوبی افریقہ کو یونیفارم کا رنگ تبدیل کرنا پڑا۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کی یونیفارم کا رنگ ایک جیسا ہونے کی وجہ سے پروٹیز نے پیلی شرٹس زیب تن کیں، آئی سی سی کے آفیشل اکاونٹ پر ہاشم آملا اور ابراہم ڈی ویلیئرز کی تصویر اسی کلر میں نظر آئیں۔

واضح رہے کہ قوانین کے مطابق جب 2 ٹیموں کی وردیوں کا رنگ ایک جیسا ہو تو ایک کا رنگ تبدیل کردیا جاتا ہے۔

مقبول خبریں