برطانیہ میں نامعلوم افراد نے باکسر عامر خان کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

مانچسٹر میں نامعلوم افراد نے پہلے عامر خان کی گاڑی کو نقصان پہنچایا اور پھر ان کے منہ پر کئی مکے رسید کئے


ویب ڈیسک June 14, 2017
پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے ۔ فوٹو: فائل

عالمی شہرت یافتہ پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان اپنی گاڑی میں سوار تھے کہ ان کی گاڑی پر حملہ کردیا گیا جب کہ انہیں بھی نامعلوم افراد نے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق مانچسٹرمیں باکسر عامر خان بولٹن میں واقع اپنے گھرکی جانب جارہے تھے کہ اچانک گاڑی غلط ٹرن اورتیزرفتاری کے باعث ایک کارسے ٹکرا گئی جس کے بعد چند افراد نے انکا تعاقب کرکے انہیں روکا اور پھر انہیں تشدد کا نشانہ بنایا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: باکسرعامرخان نے اہل خانہ سے اختلافات ختم کردیئے

حادثے کے بعد نامعلوم افراد نے عامرخان کو پے درپے کئی مکے رسید کئے اورفرارہوگئے، جس کے بعد عامرخان نے خود فون کرکے پولیس کوحادثے کی اطلاع دی۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے سے ایسا لگتا ہے کہ گاڑی چلانے والے نے غلط موڑکاٹا جس سے پیچھے آنے والی کار متاثر ہوئی جس کے باعث ان کے درمیان جھگڑا ہوا تاہم ابھی معاملے کی تحقیقات کررہے ہیں، کسی کی بھی گرفتاری نہیں کی گئی ہے اورنہ ہی کوئی مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

مقبول خبریں