پاکستانی ٹیم اتنے اطمینان سے کھیلی جیسے میچ لاہور میں ہورہا ہو، برطانوی میڈیا

 لندن: چیمپئنز ٹرافی سیمی فائنل میں پاکستان کے ہاتھوں شکست پر انگلش میڈیا نے اپنی ٹیم کی کلاس لے لی، میزبان ٹیم کی خراب ترین پرفارمنس کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

’دی سن‘ کے کرکٹ رائٹر جان ایتھرج نے لکھا کہ انگلینڈ نے جس قسم کا کھیل پیش کیا اس کی کوئی وجہ بھی بیان نہیں کی جا سکتی، 2 برس سے جارحانہ کرکٹ کھیلنے والی ٹیم کو اچانک کیا ہوگیا تھا، انھوں نے اب 2 سال کے فاصلے پر موجود ورلڈ کپ کیلیے بھی خود پر دبائو بڑھا لیا ہے۔

’مرر‘ کے ڈین ولسن نے کہاکہ پاکستانی ٹیم اتنے اطمینان سے کھیل رہی تھی جیسے میچ کارڈف میں نہیں لاہور میں ہورہا ہو، انھوں نے کپتان ایون مورگن کی جانب سے وکٹ پرتنقید سے اتفاق کیا۔