میڈیا نے دنیا کی خراب ترین فیلڈنگ سائیڈ کا اعزاز سری لنکا کو دے دیا

اس شعبے میں خراب ترین کارکردگی کا منفی ریکارڈ سری لنکا کے نام سے جڑ گیا


Sports Desk June 17, 2017
اس شعبے میں خراب ترین کارکردگی کا منفی ریکارڈ سری لنکا کے نام سے جڑ گیا۔ فوٹو: اے ایف پی

سری لنکا میڈیا نے دنیاکی خراب ترین فیلڈنگ سائیڈ کا اعزاز اپنی ٹیم کو دے دیا۔

رپورٹ کے مطابق دنیا میں سری لنکا اور پاکستان کی ٹیمیں ناقص فیلڈنگ کی وجہ سے بدنام تھیں تاہم چیمپئنز ٹرافی میں جب دونوں ٹیموں کا آپس میں مقابلہ ہوا تو اس شعبے میں خراب ترین کارکردگی کا منفی ریکارڈ سری لنکا کے نام سے جڑ گیا جس نے آخری لمحات میں پاکستانی کپتان سرفراز احمد کے 2 انتہائی آسان کیچزڈراپ کرکے خود پر چیمپئنز ٹرافی کا سیمی فائنل کھیلنے کا دروازہ بند کردیا تھا۔

مقبول خبریں