برطانیہ، مسلمانوں کا یوٹیوب سے اسلام مخالف مواد ہٹانیکا مطالبہ

اے پی پی  ہفتہ 2 فروری 2013
پٹیشن ارکان پارلیمنٹ ڈیوڈکراک وائے اورپاکستانی نژادیاسمین قریشی نے جمع کرائی۔ فوٹو: فائل

پٹیشن ارکان پارلیمنٹ ڈیوڈکراک وائے اورپاکستانی نژادیاسمین قریشی نے جمع کرائی۔ فوٹو: فائل

لندن: برطانوی مسلمانوں نے حکومت سے یوٹیوب پرموجود اسلام مخالف مواد ہٹانے کا مطالبہ کردیا۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق دارالحکومت لندن میں ارکان پارلیمنٹ نے ہزاروں مسلمانوں کی دستخط شدہ پٹیشن وزیراعظم کے دفتر میں جمع کرائی جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ یوٹیوب پر موجود اسلام مخالف مواد کو فوری طور پر ہٹایا جائے۔

17

واضح رہے کہ اس پٹیشن پر10ہزار سے زائد مسلمانوں کے دستخط لیے گئے ہیں۔ پٹیشن پاکستانی نژاد برطانوی رکن پارلیمنٹ یاسمین قریشی اور پارلیمنٹ کے رکن ڈیوڈ کراک وائے نے جمع کرائی۔ امید کی جا رہی ہے کہ پارلیمنٹ میں اس پٹیشن پرجلد بحث کی جائے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔