زیر تعمیرعمارت کی چھت گرنے سےدو افراد جاں بحق

ویب ڈیسک  اتوار 3 فروری 2013
نشتر کالونی کے قریب نجی کمپنی کی سائٹ پر زیر تعمیر عمارت کی دوسری منزل کا لینٹر ڈالا جارہا تھا کہ اچانک لینٹر پہلی منزل پر گرگیا۔ فوٹو: فائل

نشتر کالونی کے قریب نجی کمپنی کی سائٹ پر زیر تعمیر عمارت کی دوسری منزل کا لینٹر ڈالا جارہا تھا کہ اچانک لینٹر پہلی منزل پر گرگیا۔ فوٹو: فائل

لاہور: لاہور میں فیروز پور روڈ پر زیر تعمیرعمارت کی چھت گرنے سےدو افراد جاں بحق اورکئی زخمی ہوگئے۔

نشتر کالونی کے قریب نجی کمپنی کی سائٹ پر زیر تعمیر عمارت کی دوسری منزل کا لینٹر ڈالا جارہا تھا کہ اچانک لینٹر پہلی منزل پر گرگیا۔ پہلی منزل کا لنٹر وزن برداشت نہ کرسکا اوردونوں لینٹر زکا ملبہ زمین پرگرگیا۔ حادثے میں 20 کے لگ بھگ مزدور ملبے تلے دب گئے۔ ریسکیو ٹیم نے دس افراد کو نکال کراسپتال منتقل کردیا جہاں دوزخمی جان کی بازی ہار گئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔