نو بال پر سب سے زیادہ ٹیسٹ وکٹیں لینے کا منفی ریکارڈ مورکل کے نام

اپنی اس خامی پر قابو پانے کیلیے سخت محنت کررہا ہوں، فاسٹ بولر


Sports Desk July 14, 2017
اپنی اس خامی پر قابو پانے کیلیے سخت محنت کررہا ہوں، فاسٹ بولر۔ فوٹو : فائل

جنوبی افریقی فاسٹ بولر مورن مورکل ایک ان چاہے ریکارڈ کے مالک بن گئے۔

مورکل نے کہاکہ یہ بھی ایک ورلڈ ریکارڈ ہی ہے، اگر یہ نوبال نہ ہوتیں تو میرے کھاتے میں مزید 13 وکٹوں کا اضافہ ہوچکا ہوتا، میں اپنی اس خامی پر قابو پانے کیلیے سخت محنت کررہا ہوں تاہم میرا اپنے رن اپ میں تبدیلی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

لارڈز ٹیسٹ میں جب بین اسٹوکس کی وکٹ سے مورکل لائن سے پاؤں باہر ہونے کی وجہ سے محروم رہے تو یہ 13 واں موقع تھا جب اس انداز میں انھیں حریف کھلاڑی کو آئوٹ کرنے کے باوجود خالی ہاتھ رہنا پڑا تھا۔

مقبول خبریں