کوہلی ویمنز بھارتی قائد سے ناواقف غلط تصویر شیئر مذاق اڑنے لگا

کوہلی نے بھی اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر ویمنز قائد متھالی راج کو مبارکباد دی مگر ساتھ میں تصویر اوپنر پونم راوٹ کی لگا دی۔


Sports Desk July 14, 2017
کوہلی نے بھی اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر ویمنز قائد متھالی راج کو مبارکباد دی مگر ساتھ میں تصویر اوپنر پونم راوٹ کی لگا دی۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

بھارتی کپتان ویرات کوہلی اپنے ملک کی ویمنز قائد متھالی راج سے بھی ناواقف نکلے۔

کوہلی نے بھی اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر ویمنز قائد متھالی راج کو مبارکباد دی مگر ساتھ میں تصویر اوپنر پونم راوٹ کی لگا دی، بعد میں اس پوسٹ کو ہی ڈیلیٹ کردیا گیا۔ اسی سے اندازہ ہوتا ہے جس ملک کی مینز ٹیم کا کپتان ہی ویمنز ٹیم کی قائد کو نہیں جانتا وہاں پر عام شائق کیا جانتے ہوںگے۔

واضح رہے کہ متھالی راج نے آسٹریلیا سے میچ کے دوران ویمنز کرکٹ کی تاریخ میں 6 ہزار رنزاسکور کرنے والی پہلی پلیئر کا اعزاز حاصل کیا جس وجہ سے دنیا بھر میں انھیں سراہا جارہا ہے۔

مقبول خبریں