دھونی کے پاس 44 موٹر بائیکس موجود

میں ایک بار دھونی کے گیراج میں گیا تھا تو وہاں کھڑی موٹرسائیکلوں کی بڑی تعداد دیکھ کر حیران رہ گیا، رویندرا جڈیجا


Sports Desk July 15, 2017
میں ایک بار دھونی کے گیراج میں گیا تھا تو وہاں کھڑی موٹرسائیکلوں کی بڑی تعداد دیکھ کر حیران رہ گیا، رویندرا جڈیجا۔ فوٹو : فائل

بھارتی کرکٹر مہندرا سنگھ دھونی کے پاس 44 موٹر بائیکس ہیں اور انھیں شمار کرنا آسان نہیں ہوتا، دھونی نت نئی موٹر سائیکلوں کے دلدادہ ہیں۔

دھونی کے ساتھی کرکٹر رویندرا جڈیجا نے کہا کہ دھونی نے مجھے ہیاباسو نامی بائیک لینے کا مشورہ دیا تھا تاہم اسے چلانے کیلیے مجھے پہلے کچھ پریکٹس بھی کرنا پڑی، میں ایک بار دھونی کے گیراج میں گیا تھا تو وہاں کھڑی موٹرسائیکلوں کی بڑی تعداد دیکھ کر حیران رہ گیا، میں نے ان سے پوچھاکہ یہاں کتنی بائیکس ہوں گی، اس پر ان کا جواب تھا کہ میرے پاس 43،44 بائیکس ہیں لیکن اس میں سے نصف کو بھی استعمال نہیں کرتا۔

مقبول خبریں