افغان کرکٹ بورڈ کا پہلے ٹیسٹ کیلیے زمبابوے سے رابطہ

زمبابوین بورڈ نے افغان کرکٹ بورڈ کو مثبت اشارہ دے دیا ہے


Sports Desk August 01, 2017
زمبابوین بورڈ نے افغان کرکٹ بورڈ کو مثبت اشارہ دے دیا ہے . فوٹو : فائل

افغان کرکٹ بورڈ نے پہلے ٹیسٹ کیلیے زمبابوے سے رابطہ کرتے ہوئے اسے مکمل سیریز کھیلنے کی پیشکش کردی گئی ہے۔

افغان کرکٹ بورڈ نے پہلے ٹیسٹ کیلیے زمبابوے سے رابطہ کیا ہے جب کہ زمبابوین بورڈ نے بھی مثبت اشارہ دے دیا، بنگلا دیش سے ٹرائنگولر سیریز کا شیڈول طے ہونے کے بعد حتمی اعلان کیا جائے گا۔

افغانستان کو رواں برس آئرلینڈ کے ہمراہ ٹیسٹ اسٹیٹس ملا تھا، اپنے ملک میں سیکیورٹی کی مخدوش صورتحال کے باعث افغان کرکٹ بورڈ اس مجوزہ سیریز کی میزبانی بھارت یا پھر یو اے ای میں کرنے کا خواہاں ہے۔ اس کی پیشکش پر زمبابوے نے بھی مثبت اشارہ دے دیا ہے۔

مقبول خبریں