ایفی ڈرین کیس پنجاب کے وزیر تعلیم مجتبیٰ شجاع شامل تفتیش

صوبائی وزیرتعلیم کی دوکمپنیوں نے ایفی ڈرین کازائدکوٹا لے کراسمگل کیا، ٹھوس ثبوت ملنے پرمقدمہ درج کیاجائیگا، ذرائع


Qaiser Sherazi August 03, 2012
صوبائی وزیرتعلیم کی دوکمپنیوں نے ایفی ڈرین کازائدکوٹا لے کراسمگل کیا، ٹھوس ثبوت ملنے پرمقدمہ درج کیاجائیگا، ذرائع۔ فوٹو فائل

BANGKOK: ممنوعہ کیمیکل ایفی ڈرین کے کوٹا الاٹمنٹ اور ایفی ڈرین کے بیرون ملک اسمگلنگ اسکینڈل میںپنجاب کے وزیر تعلیم میاںمجتبیٰ شجاع الرحمن کی شیزوفارما سیوٹیکل کمپنی کو بھی نوٹس جاری کرکے اس کا ایفی ڈرین کے حصول اوراس کے استعمال کا تمام ریکارڈ حاصل کر لیا گیا ہے اور اس بابت صوبائی وزیر تعلیم کو بھی شامل تفتیش کرنے کافیصلہ کر لیاگیاہے اس کے علاوہ مزید26 کمپنیوں کے ریکارڈ بھی حاصل کرتے ہوئے ان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

اینٹی نارکوٹکس فورس کے ذرائع نے ایکسپریس کوبتایاکہ پنجاب کے صوبائی وزیرتعلیم میاں مجتبیٰ شجاع کی فارما سیوٹیکل کمپنی نے بھی غیر قانونی طور پرایفی ڈرین کاکوٹا حاصل کیا اورایفی ڈرین کو بیرون ملک اسمگل کردیا گیا،صوبائی وزیر تعلیم کی کمپنی کاریکارڈتسلی بخش نہیں ہے،ان کی کمپنی کا نام بھی ان کمپنیوںکی فہرست میں شامل کر دیا گیا ہے جن کے خلاف ایفی ڈرین کی اسمگلنگ کے مقدمات درج کیے جانے ہیں،اے این ایف کے ذرائع نے بتایا کہ صوبائی وزیرکی کمپنی کے ذمے داران سے ابتدائی تفتیش مکمل کر لی گئی ہے۔

جس میں کمپنی کی مجاز اتھارٹی تسلی بخش جواب نہیں دے سکی اس لیے قبضہ میں لیے جانے والے کمپنی ریکارڈکی مفصل چیکنگ شروع کر دی گئی ہے اور ٹھوس ثبوت سامنے آتے ہی ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیاجائے گا۔دریں اثنا جسٹس شیخ نجم الحسن اور جسٹس ملک شہزاد احمدپر مشتمل ہائیکورٹ کے ڈویژن بینچ نے ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی کی ایفی ڈرین کیس میں اینٹی نارکوٹکس فورس کے خلاف ہراساںکرنے کی پٹیشن غیر موثر ہوجانے کے باعث نمٹا دی۔

اے این ایف کے پراسیکیوٹر بیرسٹروسیم قریشی اورتفتیشی آفیسر ایس پی عابد ذوالفقار نے عدالت کوبتایاکہ اب تک2ایف آئی آرزدرج کی گئی ہیںپہلی ایف آئی آر نمبر40 ہے جو2کمپنیوںکے خلاف ہے،26 جولائی کو نئی ایف آئی آر نمبری41درج کی گئی ہے اس میں حنیف عباسی ملزم ہیں، ملک میں99کمپنیاں ایفی ڈرین کا بزنس کرتی ہیں، صرف38کو غیر قانونی طور پرکوٹے لیکرایفی ڈرین اسمگل کرنے کاالزام ہے،اب تک11کمپنیوںکے خلاف مقدمات درج کیے جاچکے ہیں، ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جارہی ہے،کسی کوبھی بلاوجہ تنگ اورہراساں نہیںکیاجارہا،اس بیان کے بعدحنیف عباسی کے وکیل سرداراسحاق ایڈووکیٹ نے پٹیشن پر زور نہیں دیا اورواپس لینے کی استدعاکی جوعدالت نے منظورکرتے ہوئے نمٹادی۔ثنانیوزکے مطابق اے این ایف نے بتایا کہ حنیف عباسی نے اپنے اثرورسوخ سے اپنی کمپنی کیلیے 500کلو گرام ایفی ڈرین کوٹا حاصل کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے