ورلڈ الیون؛ جیمز نیشام اور گرانٹ ایلوئٹ پاکستان آنے پر آمادہ

اسپورٹس رپورٹر  بدھ 23 اگست 2017
نیشام کو پاکستان آنے کے لیے ایک لاکھ ڈالرز کی آفرز ہوئی ہے، نیوزی لینڈ میڈیا۔ فوٹو : فائل

نیشام کو پاکستان آنے کے لیے ایک لاکھ ڈالرز کی آفرز ہوئی ہے، نیوزی لینڈ میڈیا۔ فوٹو : فائل

 لاہور: کیوی آل راؤنڈر جیمز نیشام اور گرانٹ ایلوئٹ نے پاکستان کا دورہ کرنے والی ورلڈ الیون میں شمولیت کیلیے آمادگی ظاہر کر دی ہے۔

نیوزی لینڈ کے میڈیا کے مطابق نیشام کو پاکستان آنے کیلیے ایک لاکھ ڈالرز کی آفرز ہوئی ہے، نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ سے این او سی درکار ہوگا تاہم کرکٹ بورڈ نے اجازت نامہ جاری کرنے کے حوالے سے تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ رپورٹ کے مطابق ڈینیل ویٹوری اور گرانٹ ایلوئٹ سے بھی رابطہ کیا گیا ہے، ڈینیل ویٹوری نے ورلڈ الیون میں شمولیت میں دلچسپی ظاہر نہیں کی جبکہ گرانٹ ایلیٹ نے اپنی دستیابی ظاہر کر دی ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : کولنگ ووڈ، ڈوپلیسی، مورکل اور سیموئل بدری ورلڈ الیون میں شمولیت پر آمادہ

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ ٹیم نے آخری مرتبہ کرس کیرن کی قیادت میں 2003 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا، اس سے قبل مئی 2002 میں کراچی میں بم دھماکے کے باعث نیوزی لینڈ ٹیم ٹیسٹ سیریز ادھوری چھوڑ کر وطن واپس لوٹ گئی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔