مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس، این اے 120 کے الیکشن کی تیاریوں کا جائزہ

ویب ڈیسک  اتوار 27 اگست 2017
اجلاس میں این اے 120 کی انتخابی مہم سے متعلق مشاورت کی گئی؛ فوٹوفائل

اجلاس میں این اے 120 کی انتخابی مہم سے متعلق مشاورت کی گئی؛ فوٹوفائل

لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی صدارت مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کا اجلاس ہوا جس میں حلقہ این اے 120 کے ضمنی الیکشن کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ماڈل ٹاؤن لاہور میں مریم نواز کی زیر صدارت حلقہ این اے 120 کے الیکشن سے متعلق اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزرا سمیت بلدیاتی نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں انتخابی مہم سے متعلق مشاورت کی گئی اور تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: این اے 120 میں ن لیگی کورنگ امیدوار میدان میں موجود

اجلاس میں مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر پرویز رشید ، خواجہ احمد حسان، شائستہ پرویز ملک اور بلال یاسین سمیت دیگر پارٹی رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔ مریم نواز آج حلقہ پی پی 139 کے کارکنان اور یو سی چیئر مینز سے بھی ملاقات کریں گی ور انہیں انتخابی سرگرمیوں سے متعلق ہدایات دیں گی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: عوامی تحریک کا امیدوار تحریک انصاف کے حق میں دستبردار

واضح رہے کہ این اے 120 کی نشست سابق وزیر اعظم نواز شریف کی نا اہلی کے باعث خالی ہوئی تھی جس پر نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نوازالیکشن میں کھڑی ہورہی ہیں، جب کہ مریم نواز اپنی والدہ کی انتخابی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہیں،ا س نشست پر پولنگ 17 ستمبر کو ہوگی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔