تعلیمی انتظامی اداروں میں ریٹائرافسران کی بھرتیاں جاری

ڈاکٹرایس ایم قریشی کے عہدے کی مدت میں توسیع کانوٹیفیکیشن بھی جاری


Safdar Rizvi August 04, 2012
ڈاکٹرایس ایم قریشی کے عہدے کی مدت میں توسیع کانوٹیفیکیشن بھی جاری، فائل

KARACHI: سندھ کے تعلیمی انتظامی اداروں میں ریٹائرافسران کی بھرتیوں کاسلسلہ جاری ہے اور سندھ کی نجی جامعات کی مانیٹرنگ اتھارٹی ''چارٹرایویلیوایشن کمیٹی''کی سربراہی ایک بار پھر ریٹائر افسر کو دے دی گئی ہے، ڈاکٹرایس ایم قریشی کوچوتھی بار چارٹر ایویلیو ایشن کمیٹی کا چیئرمین مقررکردیا گیا ہے۔

ان کے عہدے کی مدت میں دوسال کی توسیع کی گئی ہے جس کانوٹیفیکیشن گورنر سیکریٹریٹ سے جاری کردیا گیا ہے، ڈاکٹرایس ایم قریشی کے عہدے کی مدت 9اگست کوپوری ہورہی تھی وہ اپنی ریٹائرمنٹ کے بعد چارٹر ایویلیوایشن کمیٹی کے قیام سے تاحال اس کے سربراہ چلے آرہے ہیں، چارٹرایویلیوایشن کمیٹی کاقیام سابق سیکریٹری تعلیم نذرحسین مہر کے دورمیں2002میں ہوا تھا اوراسی وقت انھیں چارٹر ایویلیوایشن کمیٹی کاسربراہ بنایاگیاتھا۔

واضح رہے کہ کچھ عرصے قبل ہی ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی میں ریٹائرافسرفصیح الدین خان اورسندھ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن میں ریٹائر پروفیسر سعید صدیقی کوچیئرمین بورڈ تعینات کیا جاچکا ہے، اس کے علاوہ سندھ ایجوکیشن فائونڈیشن کی ڈائریکٹرانیتاغلام علی بھی ریٹائرافسر ہیں۔

مقبول خبریں