ایتھلیٹکس تمام نشستیں فلآفیشلز خوشی سے جھوم اُٹھے

مزیحہ نے400 میٹر دوڑ میں حصہ لے کر برونائی کی پہلی خاتون اولمپئن کا اعزاز پالیا


AFP August 04, 2012
مزیحہ نے400 میٹر دوڑ میں حصہ لے کر برونائی کی پہلی خاتون اولمپئن کا اعزاز پالیا

KARACHI: لندن گیمز میں ایتھلیٹکس مقابلوںکے افتتاحی سیشن میں تمام نشستوں کو پُر دیکھ کر آفیشلز خوشی سے جھوم اُٹھے، ان کے مطابق فروخت ہونے والے تمام 80 ہزار ٹکٹس پر شائقین کھیل کی حاضری مکمل تھی۔ اس بارے میں انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف ایتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر لیمن ڈیاک نے کہا کہ جب ہم جمعے کی صبح اولمپک وینیو پہنچے تو پہلے سیشن میں اسے مکمل طور پر بھرا ہوا پایا،

مجھے نہیں یادکہ میں نے اس سے قبل کب ایتھلیٹکس ایونٹ میں شائقین کی اتنی بڑی تعداد دیکھی تھی۔ دریں اثنا اسپرنٹرمزیحہ محسن نے لندن گیمز کی 400 میٹر دوڑ میں حصہ لے کر میگا ایونٹ میں برونائی کی نمائندگی کرنے والی پہلی خاتون ایتھلیٹ کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔ وہ ہیٹ مقابلے میں چھٹی اور آخری پوزیشن پر رہیں۔ ویمنز 100 میٹر ریس میں افغان خاتون رنر تہمینہ کوہستانی سب سے آخری نمبر پر آئیں، انھوں نے مقررہ فاصلہ 14.42 سیکنڈز میں طے کیا۔

مقبول خبریں