حیدرآبادمعمولی بات پردوگروہوں میں جھگڑا 6 افراد زخمی

سول اسپتال منتقل،مخالف گروپ کے افراد بھی پہنچ گئے، فائرنگ سے بھگدڑ مچ گئی


Numainda Express August 04, 2012
سول اسپتال منتقل،مخالف گروپ کے افراد بھی پہنچ گئے، فائرنگ سے بھگدڑ مچ گئی فائل فوٹو

RAWALPINDI: گلستان سجاد میں پٹھان برادری کے دوگروپوں میں معمولی بات پر جھگڑے میں 6 افراد زخمی ہوگئے جنہیں سول اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ بھٹائی نگر تھانہ کی حدود گوٹھ سلمان گلستان سجاد میں پٹھان برادری کے دوگروپوں میں معمولی بات پر جھگڑا ہوگیا

جس کے نتیجے میں5افرادمیر احمد، احمد شاہ، غلام نبی ودیگر زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلیے سول اسپتال منتقل کیاگیا۔اس موقع پر نامعلوم افراد نے اسپتال میں فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں مطیع اللہ معمولی زخمی ہوگیا جبکہ اسپتال میں بھگدڑ مچ گئی، فائرنگ کی اطلاع پر مارکیٹ پولیس اسٹیشن کی نفری وہاں پہنچ گئی۔

پولیس کے مطابق جھگڑے کے زخمیوںکو جب اسپتال منتقل کیاگیا تو دوسرے گروپ کے افراد بھی یہاں پہنچ گئے جنہوں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک شخص معمولی زخمی ہواہے جبکہ مسلح افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں