کرپشن کے الزامات عمران نے نواز شریف سے 11 سوالات پوچھ لیے مناظرے کا چیلنج

سپریم کورٹ نے توہین عدالت قانون کوکالعدم قراردیکرایک اوراین آراوکو شکست دی،فیصلے پرخراج تحسین پیش کرتاہوں،پریس کانفرنس


Numainda Express August 04, 2012
اسلام آباد:عمران خان پریس کانفرنس میں نوازشریف کے اثاثوں سے متعلق دستاویزدکھارہے ہیں۔ پی پی آئی

ISLAMABAD: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ شوکت خانم ایک خیراتی اسپتال ہے اس پرکیچڑنہ اچھالی جائے، نواز شریف کومناظرے کاچیلنج کرتاہوں۔ چوہدری نثار جیسے نوازشریف کے ذاتی ملازم اورنام نہاد پٹرولیم منسٹر سیاستدان کے الزامات کاجواب دیناپسند نہیں کرتا۔

نوازشریف 11 سوالوں،رائیونڈ،سعودی عرب اور برطانیہ سمیت بیرون ملک بنائے گئے اربوںڈالرکے اثاثوں کا جواب قوم کودیں۔ سپریم کورٹ نے توہین عدالت کے قانون کوکالعدم قراردے کرایک اوراین آراوکوشکست دی ہے جس پرسپریم کورٹ کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار عمران خان نے پارٹی کے مرکزی آفس میںپریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔عمران خان نے کہاہے کہ شوکت خانم کے اوپررمضان شریف میںشریف برداران نے سوچ سمجھ کرسازش کی اور اس کاجواب ڈاکٹرفیصل ہی دیںگے۔

فنڈزکا نفع 10فیصدہے اورالحمداللہ ہمیں کوئی نقصان نہیںہوا، جو الزامات لگائے گئے ہیںوہ بے بنیادہیں۔ انھوں نے کہا کہ نواز شریف میں اگرہمت ہے تو میرے ساتھ مناظرہ کرلیںپھردودھ کادودھ اورپانی الگ ہوجائیگا۔عمران خان نے کہاکہ میں 11سوال نوازشریف سے کرتاہوںوہ اس کاجواب دے دیں۔ریمنڈ بیکر نے اپنی کتاب میںنواز شریف پرالزام لگایاہے کہ انھوںنے موٹروے کی تعمیرمیں 160ملین ڈالرکمیشن حاصل کیاہے اگریہ جھوٹ ہے تواس کے خلاف عدالت کیوںنہیںگئے ؟

دوئم یہ کہ نواز شریف نے مے فئیر(برطانیہ) میں 1995میں جو لاکھوں پاونڈزمالیت کے اپارٹمنٹس خریدے ہیں ان کی رقم کہاں سے حاصل کی ؟ سوئم برطانیہ کے التوفیق بینک نواز شریف کے خلاف رقم ادا نہ کرنے پرعدالت گئی تھی جس کے بعد نواز شریف نے 30ملین روپے مذکورہ بینک کوکہاںسے اداکیے؟چوتھا یہ کہ اسحاق ڈارجوکہ ان کے سمدھی ہیں 1999میںحدیبیہ پیپرملزسے قاضی فیملیز کے ذریعے اربوں روپے منی لانڈرنگ کی اس کا بھی قوم کوجواب دیاجائے؟

پانچواں یہ کہ شریف فیملی پاکستان کی مختلف بینکوںسے 6ارب روپے کی ڈیفالٹرہے کیا یہ مجوزہ رقم واپس کردی گئی ہے؟چھٹا موٹروے کی تعمیرجوکیک بیکس حاصل کیاگیا جوکہ قاضی فیملی کے اکائونٹس کے ذریعے نوازشریف نے وصول کیے اور بعد ازاں 2001میں ان کے سمدھی اسحاق ڈارنے سیکشن 164کے تحت اس کابیان حلفی بھی جمع کروایاتھاکیا یہ الزامات درست ہیں؟ ساتواںنواز شریف نے رائیونڈکے محلات کس پیسے سے خریدے؟اور رائیونڈمیں 17ایکٹرکی زمین کہاںسے خریدی گئی ؟ نواز شریف قوم کواپنا ذریعہ آمدن بتائیں؟ آٹھواں یہ کہ نواز شریف قوم کو بتائیں کہ رائیونڈمیںغریب قوم کے کتنے ٹیکس سے انفرااسٹرکچر تعمیرکیاگیاہے؟ وہاں پرنہر، گریڈ اسٹیشن ، سوئی گیس دفاتر اور باقی تمام سہولتوں پرقوم کی کتنی دولت خرچ کی گئی ؟

نواںسوال کہ آپ کے خاندان کے لندن میںپراپرٹی کن پیسوںسے آئی ہے ؟ یہ اپارٹمنٹس اور دیگر پراپرٹی حسن نواز مریم نواز، حسین نواز، حمزہ شہباز اورشریف فیملی کے دیگر ممبرزکے نام پرہے،قوم کوبتایاجائے کہ یہ اثاثے بنانے پر نواز شریف نے کہاںسے لوٹ مارکی ؟ دس یہ کہ جدہ اسٹیل مل کیلیے پیسہ کدھر سے آیاجس کی مالیت ایک اندازے کے مطابق 150ملین ڈالرسے زیادہ ہے؟ گیارہ سوال جب8 199میں نوازشریف اوران کے ساتھیوںنے اکاؤنٹ فریزکرتے وقت آخری رات بینکوںسے کتنے ارب روپے نکال کراورکہاں ٹرانسفر کیے گئے ؟ عمران خان کاکہناتھا کہ میں کسی کی ذاتی زندگی پرسوال نہیںاٹھتامگر میری بیوی اور میرے درمیان علیحدگی کو 8سال گزر چکے ہیں مگرآج بھی وہ میری محض اس لیے عزت کرتی ہے کہ میںنے کبھی زندگی میںاسے سے بے وفائی نہیںکی کیا،نواز شریف اورچوہدری نثاریہ دعوی کر سکتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے