وزیراعظم جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے امریکا پہنچ گئے

ویب ڈیسک  منگل 19 ستمبر 2017
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی 21 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔ فوٹو: فائل

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی 21 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔ فوٹو: فائل

نیویارک: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لئے امریکا پہنچ گئے ہیں۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی برطانیہ سے نیویارک پہنچے جہاں امریکا میں پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری اور اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے ان کا استقبال کیا۔

وزیراعظم پاکستان 21 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے، اس کے علاوہ وہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹریس سے بھی ملاقات کریں گے۔ وزیراعظم اقوام متحدہ کے اجلاس کی سائیڈ لائن میں ترک اور ایران کے صدور سمیت عالمی رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔