علی ظفر بالی وڈ فلم ’’کل دل‘‘ میں کاسٹ

اداکاروگلوکار کی فلم ’’چشم بد دور‘‘ 5 اپریل کو ریلیز کی جائے گی۔


Net News February 22, 2013
اداکاروگلوکار کی فلم ’’چشم بد دور‘‘ 5 اپریل کو ریلیز کی جائے گی۔ فوٹو : فائل

PESHAWAR: پاکستانی اداکارو گلوکار علی ظفر کی بالی وڈ فلم کی نئی فلم ''کل دل''میں اہم کردار میں کاسٹ کرلیا گیا ہے.

اس فلم میں ان کے ساتھ رنویر سنگھ اور پرینیتی چوپڑا بھی اہم کردار میں جلوہ گرہورہے ہیں ۔علی ظفر نے فلم سائن کرنے کی تصدیق کردی ہے یش راج بینر تلے بننے والی اس فلم کو جلد سیٹ کی زینت بنایا جائے گا ۔قبل ازیں ''چشم بد دور'' کے میوزک کی ممبئی میں رونمائی ہوئی،یہ 5 اپریل کو ریلیز ہوگی۔اس موقع پر فلم کی کاسٹ گانوں کی دھن پر ناچتی رہی۔



بالی وڈ کی نئی فلم 80 کی دہائی میں بننے والی ''چشم بددور''کا سیکوئل ہے۔ فلم میں پاکستانی گلوکار علی ظفر مرکزی کردار کر رہے ہیں، ،جب کہ موسیقی ساجد خان نے دی ہے۔ میوزک کی تقریب رونمائی میں ہدایت کار ڈیوڈ دھون سمیت تمام کاسٹ شریک ہوئی۔ اس موقع پر فلم کے گانے بھی گائے گئے جن پر اداکاروں سمیت تمام حاضرین نے رقص کیا۔ فلم 5 اپریل کو ریلیز ہوگی۔

مقبول خبریں