پولیس کی کارروائی،27 ملزمان گرفتار، مغوی بازیاب

اسٹاف رپورٹر  پير 25 فروری 2013
ڈی آئی جی ایسٹ عبدالعلیم جعفری کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد کی گئی ہے۔ فوٹو: فائل

ڈی آئی جی ایسٹ عبدالعلیم جعفری کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد کی گئی ہے۔ فوٹو: فائل

کراچی: ایسٹ زون پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے27 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ڈی آئی جی ایسٹ عبدالعلیم جعفری کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد کی گئی ہے، ملزمان میں 17 مفرور ملزمان بھی شامل ہیں جبکہ ایک مغوی بھی بازیاب کرالیا گیا ہے، گرفتار ملزمان اسٹریٹ کرائم اور گھروں میں ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے جن سے تفتیش جاری ہے ، ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے متعدد وارداتوں کا اعترف کیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے جس میں کئی اہم انکشافات متوقع ہیں۔ا

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔