سانگلہ ہل میں گھریلو ناچاقی پر بیوی بہو اور کمسن پوتی قتل

کوٹلہ خورد میں نواز نے مبینہ طور پر بیوی کوثربی بی، بہوعائشہ اور پوتی مناہل کو چھریوں کے وار سے قتل کیا اور فرار ہوگیا


Numaindgan Express October 04, 2017
کدلتھی میں شوہر کے ہاتھوں بیوی قتل،کھاریانوالہ میں رشتے کے تنازع پربہنوئی کی سسرال میں فائرنگ سے 2 خواتین ہلاک۔ فوٹو: فائل

تھانہ صدر سانگلہ ہل کے گاؤں کوٹلہ خورد میں گھریلو ناچاقی پر مبینہ طور پر شوہر نے چھریوں کے وار کرکے اپنی بیوی، بہو اور کمسن پوتی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

محمد نواز نے گھریلو ناچاقی پر مبینہ طور پر اپنی بیوی 55سالہ کوثربی بی ، بہو 24سالہ عائشہ بی بی اور اڑھائی سالہ پوتی مناہل کو قتل کیا اور موقع سے فرار ہوگیا، اطلاع ملتے ہی ڈی پی او ننکانہ صاحب صاحبزادہ بلال عمر، ڈی ایس پی سرکل سانگلہ ہل اختر علی وینس، ایس ایچ او نواز ورک نفری کے ہمراہ موقع پرپہنچ گئے اور شواہد اکٹھے کرکے لاشیں پوسٹمارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ اسپتال ننکانہ صاحب بھجوادیں، ڈی پی او صاحبزادہ بلال عمر نے صحافیوں کو بتایا کہ ڈی ایس پی سرکل سانگلہ ہل،انچارج سی آئی اے اور انچارج ہومی سائیڈ پر مشتمل اسپیشل ٹیم تشکیل دے دی ہے جو تمام حقائق کی روشنی میں ملزم کو جلد گرفتار کرکے اسے کیفر کردار تک پہنچائے گی۔

دوسری جانب سید والا میں خاوند نے چھری کے وار کر کے بیوی کو موت کے گھاٹ اتار دیا موضع کدلتھی کے رہائشی امان کا اکثر بیوی سے جھگڑا رہتا تھا گزشتہ روز مشتعل ہوکر اسے موت کے گھاٹ اتار دیا، ادھر بھکھی سے نمائندہ ایکسپریس کے مطابق کھاریانوالہ میں رشتے کے تنازع پر بہنوئی کی اندھا دھند فائرنگ کی زد میں آکر 2 خواتین ہلاک ہوگئیں، ملزم فرار ہوگیا بتایا گیا ہے کہ ملزم طارق نے سسرال والوں سے اپنے عزیز کے لیے رشتہ مانگا تھا، انکار پرگولیاں چلا دیں۔

مقبول خبریں