چینی ایئرلائن35 ارب ڈالر کے 40طیارے خریدے گیبوئنگ

چین میں معاشی ترقی کی شرح میںاضافے کے بعد مڈل کلاس کے فضائی...


AFP August 05, 2012
چینی ایئرلائن3.5 ارب ڈالر کے 40طیارے خریدے گی،بوئنگ. فائل فوٹو

لاہور: امریکی جہازسازکمپنی بوئنگ نے کہاہے کہ چین کی ژیامین ایئرلائن نے ساڑھے 3 ارب ڈالرمالیت کے40 جدید737-800s طیارے خریدنے پررضامندی ظاہرکی ہے اوراس سودے کوچینی ریگولیٹری اتھارٹی کی منظوری ملناباقی ہے،ایک بیان میںبوئنگ نے کہاکہ ژیامین ایئرلائن نئے طیاروںکو مزیدانٹرنیشنل روٹس پر پروازوںکیلیے استعمال کرے گی،

طیاروںکی فروخت کے معاہدے کے مطابق بوئنگ کمپنی ژیامین ایئرلائن کو2016 سے 2019 تک 40 بوئنگ 737 فراہم کرے گی،چائنہ سدرن ایئرلائنزکے مطابق ژیامین ایئرلائنز(جوسال کے اختتام پراسکائی ٹیم الائنس کاحصہ بنے گی)بیڑے میںشامل بوئنگ 757s اور77 کے نئے ماڈل 737s طیارے آپریٹ کرے گی،بوئنگ کے مطابق چائنہ سدرن ایئرلائنز2020 تک اپنے بیڑے میںشامل طیاروںکی تعداد200 تک کرناچاہتی ہے،

واضح رہے کہ چین میں معاشی ترقی کی شرح میںاضافے کے بعد مڈل کلاس کے فضائی مسافروں کی تعدادمیںنمایاںاضافہ ہواہے،چائنہ سدرن ایئرلائنزچین کی تیسری بڑی ایئرلائن ہے جوژیامین ایئرلائن کے 60 فیصدشیئرکی مالک ہے،جمعہ کو سنگاپور ایئرلائن کی ذیلی کمپنی سلک ایئرلائنزنے4.9 ارب ڈالرمالیت کے 54 نئے بوئنگ طیارے خریدنے کااعلان کیاتھا۔

مقبول خبریں