سرفراز احمد قیادت کا دباؤ لینے لگے ساتھی فیلڈرز پر غصے کا اظہار

گیند شارٹ کورمیں شان مسعود کی طرف گئی تو وہ ذرا غافل نظر آئے جس پر سرفراز احمد نے شدید غصے کا اظہار کیا


Sports Desk October 07, 2017
گیند شارٹ کورمیں شان مسعود کی طرف گئی تو وہ ذرا غافل نظر آئے جس پر سرفراز احمد نے شدید غصے کا اظہار کیا۔ فوٹو : فائل

قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد قیادت کا دباؤ لینے لگے۔

سری لنکن اننگز میں پاکستانی بولرز پہلی وکٹ کے متلاشی تھے، کوشل سلوا نے محمد عباس کی گیند پر اسٹروک کھیلا اور سنگل کیلیے دوڑ پڑے، گیند شارٹ کورمیں شان مسعود کی طرف گئی تو وہ ذرا غافل نظر آئے، تھرو بھی تاخیر سے ہوئی تو سرفراز احمد نے شدید غصے کا اظہار کیا، شان مسعود کے چہرے سے شرمندگی ٹپکتی نظر آئی۔

مقبول خبریں