ایئرمارشل فاروق حبیب پاک فضائیہ کے نائب سربراہ مقرر

ایئرمارشل فاروق حبیب پاک فضائیہ میں شاندارخدمات پرستارہ امتیاز ملٹری اورہلال امتیاز ملٹری سے نوازا گیا۔


Numainda Express October 07, 2017
ایئرمارشل فاروق حبیب پاک فضائیہ میں شاندارخدمات پرستارہ امتیاز ملٹری اورہلال امتیاز ملٹری سے نوازا گیا۔ فوٹو : فائل

وفاقی حکومت نے ایئرمارشل فاروق حبیب کو پاک فضائیہ کانائب سربراہ مقررکردیا۔

ایئرمارشل فاروق حبیب نے پاکستان ایئرفورس کی جی ڈی پی برانچ میں جون1982ء میں کمیشن حاصل کیا۔ اپنے شاندار کیریئر کے دوران انھوں نے فائٹر اسکواڈرن اور آپریشنل ایئربیس کی کمانڈ کی، کمانڈنٹ ایئر وار کالج فیصل بھی تعینات رہے، سعودی عرب میں پاک فضائیہ کے سپرمشاق طیاروں کے دستے کی کمان کے فرائض بھی سرانجام دیئے، ایئر ہیڈکوارٹرز میں ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز اسسٹنٹ چیف آف ایئراسٹاف سیفٹی ڈپٹی چیف اف ایئراسٹاف ٹریننگ اور ڈپٹی چیف آف ایئراسٹاف پرسنیل کے طورپربھی خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔

ایئرمارشل فاروق حبیب کوالیفائیڈ فلائنگ انسٹرکٹرکے علاوہ کمبیٹ کمانڈر اسکول ایئروارکالج اورنیشنل ڈیفنس یونیورسٹی سے بھی فارغ التحصیل ہیں۔ انھیں پاک فضائیہ میں شاندارخدمات پرستارہ امتیاز ملٹری اورہلال امتیاز ملٹری سے نوازا گیا۔

مقبول خبریں