محمد عامر انجری کے سبب سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز سے باہر

اسپورٹس ڈیسک  ہفتہ 7 اکتوبر 2017
محمد عامر کو 3 ہفتے آرام کا مشورہ دیا گیا ہے ۔ فوٹو: ایکسپریس/فائل

محمد عامر کو 3 ہفتے آرام کا مشورہ دیا گیا ہے ۔ فوٹو: ایکسپریس/فائل

 کراچی: فاسٹ بولر محمد عامر انجری کے سبب سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز سے باہر ہوگئے۔

فاسٹ بولر محمد عامر دبئی میں جاری دوسرے ٹیسٹ کے پہلے دن پنڈلی کی تکلیف کے سبب اپنا 17واں اوور نامکمل چھوڑ کر ڈریسنگ روم میں چلے گئے تھے، انھیں ایم آر آئی کیلیے بھیجا گیا جس میں انجری کی شدت کا اندازہ ہوا۔

محمد عامر کو 3 ہفتے آرام کا مشورہ دیا گیا ہے، وہ دبئی ٹیسٹ میں مزید بولنگ نہیں کر سکتے البتہ بیٹنگ کیلیے دستیاب ہوں گے، پی سی بی متبادل کا اعلان بعد میں کرے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔