’’مجھے کیوں نکالا‘‘ ریلوے کی خاتون ملازمہ کا سعد رفیق سے معصومانہ سوال
تنخواہ بڑھانے کے بجائے مجھے نوکری سے نکال دیا اور گھر بھی خالی کروالیا،درخواستگزار
''مجھے کیوں نکالا '' ریلوے کی خاتون ملازمہ نے وزیر ریلوے سے معصومانہ سوال کردیا۔
پاکستان ریلوے کی اسکول ٹیچر نے مقامی عدالت میں وزیر ریلوے سعد رفیق کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کردی۔ ملازمہ نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ وزیر ریلوے سے تنخواہ بڑھانے کا مطالبہ کیا لیکن انھوں نے تنخواہ بڑھانے کے بجائے مجھے نوکری سے نکال دیا اور گھر بھی خالی کروالیا۔
درخواست گزار نے مقدمے کا اندراج کامطالبہ کرتے ہوئے وزیر ریلوے سے سوال کیا ہے کہ مجھے بتایاجائے کہ مجھے نوکری سے '' کیوں نکالا '' گیا۔