نیب نے چوہدری شجاعت اور پرویز الٰہی کیخلاف مقدمات دوبارہ کھول دیے

مانیٹرنگ ڈیسک  بدھ 1 نومبر 2017
 دونوں رہنماؤں کو جاری سمن میں لاہور آفس پیش ہو کر تفصیلات بتانے کی ہدایت۔ فوٹو: فائل

 دونوں رہنماؤں کو جاری سمن میں لاہور آفس پیش ہو کر تفصیلات بتانے کی ہدایت۔ فوٹو: فائل

 لاہور: نیب نے مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین اور مرکزی رہنما چوہدری پرویز الٰہی کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے مقدمات دوبارہ کھول دیے ہیں اور انھیں طلبی کے نوٹس جاری کر دیے گئے ہیں۔

چوہدری شجاعت حسین اور مرکزی رہنما چوہدری پرویز الٰہی کو نیب سے جاری ہونیوالے سمن میں کہا گیا ہے کہ چوہدری برادران 6 نومبر کو نیب لاہور کے دفتر میں پیش ہو کراپنے اثاثوں کی تفصیلات اور آمدن کے ذرائع بتائیں۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کے دور میں یہ مقدمات کھولے گئے تھے جو بعد میں بند کر دیے گئے تھے کیونکہ اس وقت مسلم لیگ (ق) حکمراں جماعت تھی اور پرویز مشرف کے ساتھ ان کے معاملات طے ہو گئے تھے تاہم اب نیب لاہور کے ڈی جی شہزاد سلیم نے ان مقدمات کو دوبارہ کھولا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔