فیڈرکی ’لیڈیز اسکرٹ‘ پہن کر نمائشی میچ میں شرکت

ٹینس اسٹارراجرفیڈر نے نمائشی ٹینس میچ میں ’ لیڈیز اسکرٹ‘ زیب تن کر کے حصہ لیا


Sports Desk November 09, 2017
فوٹوفائل

ٹینس اسٹارراجرفیڈر نے نمائشی ٹینس میچ میں ' لیڈیز اسکرٹ' زیب تن کر کے حصہ لیا، اس موقع پر حریف اینڈی مرے نے روایتی اسکاٹش ٹوپی پہنی ہوئی تھی۔

انجری سے نجات پانے پر مرے کا یہ پہلا مقابلہ رہا، وہ آئندہ برس برسبین انٹرنیشنل ایونٹ کے ذریعے مسابقتی کھیل میں واپسی کا عزم رکھتے ہیں۔ 30 سالہ اسکاٹش پلیئر ہپ انجری کے سبب ومبلڈن کے بعد سے کھیل سے باہر تھے، یہ چیریٹی ایونٹ گلاسگو میں ہوا، اس میں فیڈرر نے اینڈی مرے کو 6-3، 3-6 اور10-6 سے ہرایا۔

مقبول خبریں