انگلش کرکٹرز کا دورۂ سفاری پارک مگرمچھ نے معین کا دل دہلا دیا

مگرمچھ اچانک اچھل کر ان کی جانب لپکا، اس سے معین کا دل دہل گیا۔


Sports Desk November 14, 2017
مگرمچھ اچانک اچھل کر ان کی جانب لپکا، اس سے معین کا دل دہل گیا۔ فوٹو: سوشل میڈیا

ایشز ٹور کیلیے آسٹریلیا میں موجود انگلش کرکٹرز نے سفاری پارک کا دورہ کیا اور مگرمچھ تک اسٹک کی مدد سے خوراک پہنچائی۔

آسٹریلیا میں موجود انگلش کرکٹرز نے گزشتہ دنوں فرصت کے لمحات بیلابونگ سینچوری میں گزارے جہاں سفاری پارک میں مہمان پلیئرز معین علی اور الیسٹرکک نے 800 کلوگرام وزنی مگرمچھ تک اسٹک کی مدد سے خوراک پہنچائی۔ اس موقع پر معین علی کو دلچسپ تجربے کا سامنا کرنا پڑا، جیسے ہی انھوں نے اسٹک مگرمچھ کے منہ کے قریب پہنچائی، وہ اچانک اچھل کر ان کی جانب لپکا، اس سے معین کا دل دہل گیا۔

مقبول خبریں