امریکا نے جرمن چانسلر کے علاوہ دیگر وزرا کی بھی جاسوسی کیوکی لیکس

این ایس اے نےجرمن حکومت کی تجارتی اور مالیاتی پالیسیوں پر بھی مسلسل نظررکھی ہوئی تھی، وکی لیکس


ویب ڈیسک July 02, 2015
گرشتہ برس وکی لیکس نے امریکی اداروں کی جانب سے انجیلا مرکیل کی جاسوسی کا انشکاف کیا تھا، فوٹو فائل

وکی لیکس نے انکشاف کیا ہے کہ امریکا کے قومی سلامتی ادارے این ایس اے نے جرمن چانسلر کے علاوہ دیگر وزرا کی بھی جاسوسی کی۔

جرمن اخبار کے نشریاتی اداروں کے مطابق وکی لیکس نے انکشاف کیا ہے کہ امریکا کے قومی سلامتی ادارے این ایس اے نے جرمن حکومت کی تجارتی اورمالیاتی پالیسیوں پربھی مسلسل نظررکھی ہوئی تھی، وکی لیکس کی جانب سے جاری کردہ دستاویزات میں جرمنی کی چانسلراینجلا مرکیل کی 2011 میں ایک ایسی فون کال کا بھی ذکر ہے جس میں انہوں نے یونان کے مالی بحران پراپنے خیالات کا اظہارکیا تھا تاہم جرمن حکومت ابھی کسی بھی قسم کے رد عمل سے پہلے جاسوسی کی خبروں کا جائزہ لے رہی ہے۔

واضح رہے کہ فرانس نے امریکا کے قومی سلامتی کے ادارے کی جانب سے اپنے 3 صدور کی جاسوسی کو ناقابل قبول قراردے دیا ہے جبکہ امریکا کی نیشنل سکیورٹی ایجنسی جرمن چانسلر سمیت 34 عالمی رہنماؤں کی بھی نگرانی کرتی رہی ہے۔

مقبول خبریں