ممبئی کے قریب رہائشی عمارت گرنے سے 8 افراد ہلاک

عمارت انتہائی بوسیدہ تھی جس خالی کرنے کے لئے رہائیشیوں کو نوٹس بھیجے گئے، حکام


ویب ڈیسک July 31, 2016
عمارت انتہائی بوسیدہ تھی جس خالی کرنے کے لئے رہائیشیوں کو نوٹس بھیجے گئے، حکام فوٹو: فائل

بھارتی ریاست مہاراشٹر کے قصبے بھیونڈی میں خستہ حال رہائشی عمارت گرنے سے 8 افراد ہلاک جب کہ متعدد اب بھی ملبے تلے دبے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی کے قریب واقع بھیونڈی نامی قصبے میں 3 منزلہ رہا ئشی عمارت گرگئی جس کے نتیجے میں متعدد افراد ملبے تلے دب گئے۔ ریسکیو ٹیموں نے ملبے سے اب تک 8 افراد کی لاشیں اور 12 زخمیوں کو نکال لیا گیا ہےجب کہ اب بھی متعدد افراد دبے ہوئے ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : بھارتی ریاست اڑیسہ میں آسمانی بجلی گرنے سے 36 افراد ہلاک، 37 زخمی

مقامی میونسپل انتظامیہ کا کہنا تھا کہ گرنے والی عمارت انتہائی بوسیدہ تھی اور انتظامیہ نے وہاں رہائش پزیر خاندانوں کو عمارت خالی کرنے کا نوٹس بھی دیاتھا تاہم وہ عمارت خالی کرنے پر تیار نہیں تھے۔ حادثے کے وقت بھی عمارت میں 8 سے 9 خاندان رہائش پزیر تھے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: بھارت کی مختلف ریاستوں میں آسمانی بجلی گرنے سے 79 افراد ہلاک

واضح رہے کہ مہاراشٹرا سمیت بھارت کی مختلف ریاستوں میں موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں مختلف حادثات میں درجنوں افراد ہلاک اورلاکھوں متاثرہوئے ہیں۔

مقبول خبریں