آرمی چیف کا ڈی جی رینجرز کو فون کراچی میں شرپسندوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت

شہر میں امن و امان ہر صورت برقرار رکھا جائے گا، ڈی جی رینجرز سندھ


ویب ڈیسک August 22, 2016
شہر میں امن و امان ہر صورت برقرار رکھا جائے گا، ڈی جی رینجرز سندھ، فوٹو؛ فائل

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ڈی جی رینجرز سندھ کو ٹیلی فون کرکے شہر میں امن و امان خراب کرنے والے شرپسندوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی ہے۔

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر کو ٹیلی فون کیا اور کراچی میں امن و امان ہر صورت میں بحال رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں امن او امان کی صورتحال خراب کرنے والے شر پسندوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : کراچی میں حملہ کرنے والوں کو ایک ایک سیکنڈ کا حساب دینا ہوگا، ڈی جی رینجرز

آرمی چیف سے فون پر گفتگو میں ڈی جی رینجرزمیجر جنرل بلال اکبر کا کہنا تھا کہ شہر میں امن و امان ہر صورت برقرار رکھا جائے گا جب کہ شرپسندی پراکسانے والوں کے خلاف بھی کارروائی ہوگی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : کراچی میں ایم کیوایم کارکنان کا اے آروائی نیوز کے دفتر پر دھاوا

واضح رہے کہ متحدہ قومی موومنٹ نے کراچی میں نجی ٹی وی چینلز کا گھیراؤ کیا جس کے بعد پولیس اور ایم کیوایم کارکنان میں شدید جھڑپیں ہوئی اور اس دوران فائرنگ سے 3 افراد کے زخمی ہونے اور گاڑیاں جلنے سے شہر کے حالات کشیدہ ہوگئے۔

مقبول خبریں